سورة الشعراء - آیت 130

وَإِذَا بَطَشْتُم بَطَشْتُمْ جَبَّارِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جب ( کسی پر) ہاتھ ڈالتے ہو تو ظلم سے پنجہ مارتے ہو۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف3۔ یعنی تمہارے دلوں میں غریبوں اور کمزوروں کے لئے رحم نہیں۔ جب تم اپنے گردوپیش کے قبیلوں یا خود اپنے قبیلہ کے غریب اور کمزور لوگوں پر ہاتھ ڈالتے ہو تو تمہارا رویہ انتہائی ظالمانہ اور بے رحمی کا ہوتا ہے۔ کیونکہ دنیا کے لالچ اور تکبر نے انسانی اخلاق کے کپڑے تمہارے جسموں سے اتار لئے ہیں۔