سورة الشعراء - آیت 110
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
سو اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف3۔ اور اس قسم کے الزام نہ لگائو… یہ اس لئے فرمایا کہ قوم کے سردار حضرت نوح ( علیہ السلام) کو الزام دیتے ہوئے کہا کرتے تھے۔İمَا هَذَا إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُرِيدُ أَنْ يَتَفَضَّلَ عَلَيْكُمْ Ĭیہ تم جیسا ایک آدمی ہے جو تمہارا بڑا بننا چاہتا ہے۔ (مومنون :4) پہلی آیت میں اپنی اطاعت کا حکم امین ہونے کی بنا پر دیا ہے اور اس آیت میں بے تلمع اور بے غرض ہونے کی بنا پر۔ اس سے تکرار کی حکمت سمجھ میں آجاتی ہے۔ (شوکانی)