سورة الشعراء - آیت 103
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اس بیان میں البتہ نشانی ہے ۔ اور اکثر ان میں ماننے والے نہ تھے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف11۔ یعنی غور کرنے والوں کے لئے سامان عبرت ہے۔ ف12۔ یا ” ان قریش میں سے اکثر لوگ ماننے والے نہیں۔“ زیادہ صحیح مطلب یہی دوسرا ہے کیونکہ حضرت ابراہیم ( علیہ السلام) کی قوم كے لوگ تو سب کے سب کافر و مشرک تھے۔ (شوکانی)