سورة الشعراء - آیت 94

فَكُبْكِبُوا فِيهَا هُمْ وَالْغَاوُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھر وہ (ان کے معبود) اور سب گمراہ اس میں اوندھے منہ گرائے جائیں گے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف7۔ یا ” انہیں اس میں ایک دوسرے کے اوپر دھکیل دیا جائے گا۔“ یا ” انہیں اس میں ایک جگہ جمع کردیا جائیگا“ لفظ ” كُبْكِبُوا “ کے یہ سارے معنی مفسرین نے بیان کئے ہیں۔ (شوکانی)