سورة الشعراء - آیت 82

وَالَّذِي أَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لِي خَطِيئَتِي يَوْمَ الدِّينِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور وہ جس سے مجھے توقع ہے ۔ کہ انصاف کے دن میرے گناہ بحشے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

10۔ یعنی اگر مجھ سے کسی معاملہ میں بھول یا اپنے مرتبہ کے لحاظ سے کوتاہی ہوجائے تو اسی کی مہربانی سے معافی کی توقع (بمعنی یقین) ہے کوئی دوسرا معاف کرنے والا نہیں ہے۔