سورة الشعراء - آیت 80

وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور جب میں بیمار ہوں تو وہی مجھے چنگا کرتا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

9۔ بیماری ہو یا کوئی اور چیز سب اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے ہے مگر حضرت ابراہیم ( علیہ السلام) نے ازراہ ادب بیماری کو اپنی طرف اور شفا کو اللہ تعالیٰ کی طرف نسبت دی۔ (شوکانی)