سورة الشعراء - آیت 62
قَالَ كَلَّا ۖ إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِينِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اس نے کہا ہرگز نہیں میرے ساتھ میرا رب ہے وہ مجھے شتاب راہ دکھائے گا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف14۔ یعنی میرے پروردگار کی نصرت و حمایت میرے شامل حال ہے ان سے نجات کی ضرور کوئی سبیل نکل آئے گی۔ چنانچہ آخر کار اللہ تعالیٰ نے موسیٰ (علیہ السلام) کو پانی میں عصا مارنے کا حکم دیا۔ (شوکانی)