سورة الشعراء - آیت 61
فَلَمَّا تَرَاءَى الْجَمْعَانِ قَالَ أَصْحَابُ مُوسَىٰ إِنَّا لَمُدْرَكُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھر جب دونوں فوجوں نے ایک دوسرے کو دیکھا تو موسیٰ کے اصحاب نے کہا کہ ہم پکڑے گئے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف13۔ یعنی دشمن سر پر پہنچ گیا ہے اب ہم بچ کر نہیں جاسکتے۔ (وحیدی)