سورة الشعراء - آیت 59

كَذَٰلِكَ وَأَوْرَثْنَاهَا بَنِي إِسْرَائِيلَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اسی طرح کیا اور ہم نے وہ (مصریوں کے باغ اور چشمے اور خزانے اور مقامات) بنی اسرائیل کو میراث میں دیے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف11۔ یعنی اس طرح وہ لوگ اپنے گھر بار مال و دولت، باغ اور کھیتیاں چھوڑ کر بنی اسرائیل کے تعاقب میں یکایک نکل کھڑے ہوئے۔ ف12۔ یا تو اسی زمانہ میں فرعون کے غرق ہوجانے کے بعد یا ایک مدت کے بعد حضرت سلیمان ( علیہ السلام) کے عہد میں۔ واللہ اعلم۔