سورة الشعراء - آیت 48

رَبِّ مُوسَىٰ وَهَارُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

جو موسیٰ اور ہارون کا رب ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف2۔” سارے جہاں کے مالک ” کے ساتھ“ جو موسیٰ ( علیہ السلام) و ہارون کا رب ہے“ اس لئے کہا کہ کہیں فرعون کو شبہ نہ ہو کہ انہوں نے اس کو سارے جہان کا مالک قرار دیا ہے کیونکہ وہ بھی اپنے آپ کو رب کہتا تھا۔ (کبیر)