سورة الفاتحة - آیت 3

الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف5 :یہ اسمائے حسنی میں سے ہیں۔ رَحْمانٌ بروزن فَعْلانٌ ہے جس میں کسی کی کثرت پائی جاتی ہے اور رَحِیْم بروزن فَعِیْل ہے جس میں دوام کے معنی پائے جاتے ہیں گو یا اللہ تعالیٰ بہت رحم کرنے والا ہے اور ہمیشہ رحم کرنے والا بھی ہے بعض نے کہا ہے کہ دنیا میں عموم رحمت کے اعتبار سے رحمٰن ہے جو ہر مومن اور ہر کافر کوشامل ہے اور آخرت میں خاص طور پر اپنے فرما نبردار بندوں پر رحمت کے اعتبار سے رَحِیْمٌ ہے