سورة الشعراء - آیت 35

يُرِيدُ أَن يُخْرِجَكُم مِّنْ أَرْضِكُم بِسِحْرِهِ فَمَاذَا تَأْمُرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

چاہتا ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تمہیں تمہارے ملک سے نکال دے ، سو اب تم کیا صلاح دیتے ہو ؟

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

6۔ ابھی خدائی کے دعوے تھے اور ابھی اپنے وزیروں اور درباریوں سے پوچھنے پر اتر آیا کہ بتائو کیا کیا جائے؟ اس آئی بلا کو کیونکر ٹالا جائے؟ اس نے اپنے اقتدار کا سورج غروب ہوتے دیکھ کر یہ رویہ اختیار کیا۔ (شوکانی)