سورة الشعراء - آیت 33

وَنَزَعَ يَدَهُ فَإِذَا هِيَ بَيْضَاءُ لِلنَّاظِرِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور اپنا ہاتھ اندر سے نکالا تو وہ اسی وقت ناظرین کے لئے (سفید) چٹا ہوگیا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف4۔ یعنی سورج کی طرح جگمگا رہا تھا جس پر آنکھ نہ ٹھہرتی تھی۔ (ابن کثیر) دوسرے مقام پر İ بَيْضَاءَ ‌مِنْ ‌غَيْرِ سُوءٍ Ĭ فرمایا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) کا ہاتھ برص کے مریض کی طرح سفید نہ تھا بلکہ کسی بیماری کے بغیر اس طرح چمک رہا تھا جیسے سورج۔