سورة الشعراء - آیت 27
قَالَ إِنَّ رَسُولَكُمُ الَّذِي أُرْسِلَ إِلَيْكُمْ لَمَجْنُونٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
فرعون نے کہا ۔ البتہ یہ تمہارا رسول جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے ۔ دیوانہ ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف15۔ یعنی اس کا دماغ چل گیا ہے اس لئے یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ تمہاری طرف رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں۔ یا جو میں سوال کرتا ہوں اس کا جواب نہیں دے رہا ہے۔ (قرطبی)