سورة الشعراء - آیت 23

قَالَ فِرْعَوْنُ وَمَا رَبُّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

فرعون نے کہا رب العالمین کیا چیز ہے ؟

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

12۔ یعنی اس کی حقیقت بتائو کہ وہ کیا چیز ہے؟۔ فرعون نے یہ سوال اس بنا پر کیا کہ وہ خود خدا ہونے کا دعویدار تھا اور اس کی قومے بھی اس کا دعویٰ تسلیم کرلیا تھا اس لئے حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) کے اس دعویٰ پر کہ مجھے سارے جہان کے رب نے بھیجا ہے۔“ اس نے ہٹ دھرمی سے یہ سوال کیا۔