سورة الشعراء - آیت 15

قَالَ كَلَّا ۖ فَاذْهَبَا بِآيَاتِنَا ۖ إِنَّا مَعَكُم مُّسْتَمِعُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

فرمایا ہرگز نہیں ۔ تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ۔ ہم تمہارے ساتھ سنتے ہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف4۔ یعنی یہ خیال کہ وہ آپ کو قتل کردیں گے اپنے دل سے نکال دیجئے۔ (دیکھئے قصص :35) ف 5۔ یعنی عصاویدبیضا کے معجزے جیسا کہ سورۃ طٰہٰ( رکوع 4) اور قصص (رکوع 4 )میں بیان ہوا ہے کہ اس موقع پر اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) کو ہارون ( علیہ السلام) کو یہ دو معجزے دے کر فرعون کی طرف بھیجا۔ ف6۔ لہٰذا تمہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہم ہر حال میں تمہارے نگہبان و محافظ رہیں گے۔