سورة الشعراء - آیت 4

إِن نَّشَأْ نُنَزِّلْ عَلَيْهِم مِّنَ السَّمَاءِ آيَةً فَظَلَّتْ أَعْنَاقُهُمْ لَهَا خَاضِعِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اگر ہم چاہیں تو آسمان سے کوئی نشانی ان پر نازل کریں ۔ پھران کی گردنیں اس نشانی کے سامنے نیچی رہ جائیں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

8۔ یعنی اس پر ایمان لانے کے سوا ان کے لئے کوئی چارۂ کار نہ رہے۔ لین ہم ایسا نہیں کرتے کیونکہ دنیا دار ابتلا ہے اور ہمارا فیصلہ یہ ہے کہ جو شخص بھی ایمان لائے سوچ سمجھ کر اختیاری طور پر لائے نہ کہ کسی دبائو یا مجبوری کے تحت۔ (ابن کثیر)