سورة الفرقان - آیت 54

وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ مِنَ الْمَاءِ بَشَرًا فَجَعَلَهُ نَسَبًا وَصِهْرًا ۗ وَكَانَ رَبُّكَ قَدِيرًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور وہی ہے جس نے پانی (نطفہ) سے آدمی بنایا ۔ پھر اس کے لئے نسب یعنی جد) اور دامادی کا رشتہ (یعنی) سسرال بنایا اور تیرا رب قادر ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

2۔ جس سے اس کی معاشرتی زندگی بنتی ہے اور اس کی نسل بڑھتی اور برقرار رہتی ہے۔