سورة الفرقان - آیت 46
ثُمَّ قَبَضْنَاهُ إِلَيْنَا قَبْضًا يَسِيرًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھر ہم نے اس کو سمیٹ کر اپنی طرف آہستہ آہستہ کھینچ لیا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف8۔ یعنی اسے محو کردیا۔ جوں جوں سورج بلند ہوتا ہے سایہ بھی بتدریج کم ہوتا جاتا ہے حتیٰ کہ نصف النہار کے وقت بالکل ختم ہوجاتا ہے۔ اور ” إِلَيْنَا “ سے مراد یہ ہے کہ اس کا مرجع و مآل ہماری طرف ہے جیسے اس کا پیدا کرنا ہماری طرف سے ہے۔ (فتح) شاہ صاحب (رح) لکھتے ہیں :” اپنی طرف کھینچ لیا۔“ یہ کہ اپنی اصل کو جا لگتا ہے سب کی اصل اللہ ہے۔ (موضح)