سورة الفرقان - آیت 36

فَقُلْنَا اذْهَبَا إِلَى الْقَوْمِ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا فَدَمَّرْنَاهُمْ تَدْمِيرًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پھر کہا کہ تم دونوں اس قوم کی طرف جاؤ جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ، پھر ہم نے ان کو ہلاک کیا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

7۔ یعنی فرعون اور اس کی قوم کے لوگوں کے پاس۔ یہاں آیات سے وہ نشانیاں بھی مراد ہو سکتی ہیں جو حضرت موسیٰ کو بطور معجزہ دی گئیں اور ارسال کے وقت ان کو مکذب کہنا اس کے اعتبار سے ہے اور اگر ان سے مراد ” آیات الٰہیہ“ یعنی دلائل توحید ہوں جو کائنات میں پائے جاتے ہیں تو کوئی اشکال لازم نہیں آتا۔ (شوکانی)