سورة الفرقان - آیت 19

فَقَدْ كَذَّبُوكُم بِمَا تَقُولُونَ فَمَا تَسْتَطِيعُونَ صَرْفًا وَلَا نَصْرًا ۚ وَمَن يَظْلِم مِّنكُمْ نُذِقْهُ عَذَابًا كَبِيرًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

سو جو تم کہتے ہو اس میں تمہارے معبود تمہیں جھٹلا چکے سو اب تم نہ عذاب ہٹا سکتے ہو اور نہ مدد دے سکتے ہو ، اور تم میں سے جس نے ظلم کیا ، ہم اسے بڑا عذاب چکھائیں گے (ف ١) ۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

7۔ یعنی پھر اللہ تعالیٰ کافروں سے کہے گا ” یہ تو……8۔ یعنی تمہاری اس بات کو جھٹلا چکے کہ یہ عبادت کئے جانے کے قابل ہستیاں ہیں۔