سورة الفرقان - آیت 13

وَإِذَا أُلْقُوا مِنْهَا مَكَانًا ضَيِّقًا مُّقَرَّنِينَ دَعَوْا هُنَالِكَ ثُبُورًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جب زنجیر میں جکڑے ہوئے دوزخ کے کسی تنگ مکان میں ڈالے جائیں گے تب وہاں موت کو پکاریں گئے ۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف13۔ یعنی دہائی دینگے کہ کاش ہمیں موت آجائے اور ہم اس سے نجات پائیں۔ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس آیت کی تفسیر کرتے ہوئے فرمایا اللہ کی قسم، وہ آگ میں ایسے ٹھونسے جائیں گے جیسے لکڑی میں کیل ٹھونکی جاتی ہے۔ (شوکانی)