سورة النور - آیت 48

وَإِذَا دُعُوا إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ إِذَا فَرِيقٌ مِّنْهُم مُّعْرِضُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جب اللہ اور اس کے رسول (ﷺ) کی طرف بلائے جاتے ہیں کہ وہ ان کے درمیان فیصلہ کرے تو فورا ہی ایک فرقہ کے لوگ ان میں سے منہ موڑتے ہیں ۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف6۔ واضح رہے کہ یہ معاملہ صرف نبیﷺ کی زندگی تک ہی نہ تھا بلکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت کی طرف جو دعوت دی جاتی ہے وہ دراصل آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف دعوت ہوتی ہے۔ اس سے گریز کرنے والے کا حکم وہی ہے جو اس آیت میں منافقین کے گروہ کا بیان ہوا ہے۔