سورة النور - آیت 5

إِلَّا الَّذِينَ تَابُوا مِن بَعْدِ ذَٰلِكَ وَأَصْلَحُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

مگر جنہوں نے اس کے بعد توبہ کی اور درست ہوگئے ، تو اللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔(ف ١)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف2۔ یعنی اب ان سے فسق کا حکم بھی اٹھ جائے گا اور ان کی گواہی بھی قبول ہوگی۔ (شوکانی) ائمہ ثلاثہ (رح) اور سلف (رح) کی ایک جماعت کی یہی رائے ہے۔ امام ابو حنیفہ (رح) کے نزدیک اس سے فسق کا حکم تو رفع ہوجائے گا مگر گواہی قبول نہ ہوگی۔ اس اختلاف کی بنا اس چیز پر ہے کہ آیا اس استثناء کا تعلقİ وَلَا تَقۡبَلُواْ لَهُمۡ شَهَٰدَةًĬ اور İأُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡفَٰسِقُونَĬدونوں سے ہے یا صرف آخری حصہ سے (ابن کثیر)