سورة النور - آیت 1
سُورَةٌ أَنزَلْنَاهَا وَفَرَضْنَاهَا وَأَنزَلْنَا فِيهَا آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ لَّعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
یہ ایک سورت ہے جسے ہم نے نازل کیا اور اسے فرض کیا اور اس میں ہم نے کھلی نشانیاں نازل کیں ، شاید تم نصیحت مانو۔ (ف ٢)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف8۔ یعنی اس میں حلال و حرام اور حدود سے متعلق جو احکام دیئے گئے ہیں ان کی حیثیت ہمارے عائد کردہ فرض کی ہے۔ لہٰذا ان کا بجا لانا ناگزیر ہے۔