سورة المؤمنون - آیت 92

عَالِمِ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَتَعَالَىٰ عَمَّا يُشْرِكُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

وہ چھپے اور کھلے کا جاننے والا ہے ، سو وہ بہت بلند ہے اس سے جس کو وہ شریک کرتے ہیں (ف ٢) ۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

8۔ یعنی جو دوسروں کے لحاظ سے کھلی یا چھپی ہے ورنہ اس کے لئے تو ہر چیز کھلی ہے۔9۔ یعنی اس کی شان اس سے بہت بلند ہے کہ جن کو یہ مشرک اس کا شریک سمجھتے ہیں وہ اس کے شریک ہوں۔ (وحیدی)