وَلَوْ رَحِمْنَاهُمْ وَكَشَفْنَا مَا بِهِم مِّن ضُرٍّ لَّلَجُّوا فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ
اور اگر ہم ان پر رحم کریں اور جو تکلیف ان پر ہے ، اسے ہٹا دیں ، تو وہ بہکے ہوئے اپنی گمراہی (ف ٣) میں ہمیشہ پڑے رہیں گے ۔
ف3۔ اور قرآن بھی ان کے فہم میں اتار دیں۔ یہاں ” ضُرّٖ “ سے مراد ہے اس قحط کی تکلیف جس میں قریش آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بددعا سے مبتلا ہوئے تھے۔ اس قحط کا متعدد روایات میں ذکر آیا ہے صحیحین میں ہے کہ جب قریش کی سرکشی حد سے بڑھ گئی تو نبیﷺ نے ان کے حق میں بددعا فرمائی (اللهُمَّ أَعِنِّي عَلَيْهِمْ بِسَبْعٍ كَسَبْعِ يُوسُفَ)۔ اے اللہ ! میری ان کے مقابلہ میں ایسے ہفت سالہ قحط سے مدد فرما۔ جیسا قحط یوسف ( علیہ السلام) کے زمانہ میں پڑا تھا۔ (شوکانی) ف 4۔ کیونکہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم سے جو مصیبت ٹلتی ہے اپنے ہی حسن انتظام سے ٹلتی ہے۔ خدا کا اس کے ٹالنے میں کوئی احسان نہیں ہے۔ (وحیدی)