سورة المؤمنون - آیت 74

وَإِنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ عَنِ الصِّرَاطِ لَنَاكِبُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور جو آخرت کے منکر ہیں ، وہ اس راہ سے ٹیڑھے ہوئے جاتے ہیں ۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

2۔ یعنی چونکہ انہیں اس چیز کی فکر ہی نہیں کہ کل ہمیں کس انجام اور کس حساب و کتاب سے سابقہ پیش آنے والا ہے اس لئے وہ تحیر اور ضلالت کا شکار ہو رہے ہیں۔