سورة المؤمنون - آیت 69

أَمْ لَمْ يَعْرِفُوا رَسُولَهُمْ فَهُمْ لَهُ مُنكِرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

یا وہ اپنے رسول (محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کو نہیں پہچانتے کہ اس کو اوپری سمجھتے ہیں (ف ٢) ۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

8۔ یعنی یہ بات بھی نہیں کیونکہ وہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دیانت و امانت کو خوب پہچانتے تھے بلکہ خود انہیں ” امین“ کہہ کر پکارتے تھے۔