سورة المؤمنون - آیت 65
لَا تَجْأَرُوا الْيَوْمَ ۖ إِنَّكُم مِّنَّا لَا تُنصَرُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
آج فریاد نہ کرو ، تم ہماری طرف سے چھڑائے نہ جاؤ گے۔ (ف ١)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف4۔ کیونکہ یہ جزا و سزا کا وقت ہے، عمل و توبہ کا وقت ختم ہوگیا۔ اب تمہاری چیخ پکار بے کار ہے۔