سورة المؤمنون - آیت 25
إِنْ هُوَ إِلَّا رَجُلٌ بِهِ جِنَّةٌ فَتَرَبَّصُوا بِهِ حَتَّىٰ حِينٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور کچھ نہیں یہ ایک آدمی ہے کہ اسے سودا ہے پس ایک وقت تک اسے مہلت دو ۔(ف ١)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف1۔ یعنی کچھ مدت تک اسے کچھ نہ کہو شاید خو دم بکتے بکتے چپ ہوجائے، یا شاید اس کا دماغ درست ہوجائے اور سمجھ کی باتیں کرے۔