سورة المؤمنون - آیت 22
وَعَلَيْهَا وَعَلَى الْفُلْكِ تُحْمَلُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور ان پر اور کشتیوں میں تم لدے پھرتے ہو ۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف12۔ یعنی خشکی میں جانوروں کی پیٹھ پر اور تری میں جہازوں اور کشتیوں پر سوار ہو کر، جہاں کا چاہتے ہو سفر کرتے ہو۔ انعامات اور دلائل توحید بیان کرنے کے بعد آگے انبیا اور ان قوموں کے حالات بیان فرمائے کہ لوگوں نے اللہ تعالیٰ کی ان نعمتوں میں غوروفکر کی بجائے اعراض سے کام لیا تو ان پر اللہ تعالیٰ کا عذاب آگیا۔ اس میں دوسرے لوگوں خصوصاً قریش کیلئے تخویف ہے۔ قرآن میں عموماً آلاء اللہ کے بعد ایام اللہ کا بیان ہے تاکہ لوگ نصیحت حاصل کریں۔ (کبیر۔ روح)