سورة المؤمنون - آیت 11

الَّذِينَ يَرِثُونَ الْفِرْدَوْسَ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

جنت الفردوس کے وارث ہوں گے وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف8۔ حدیث میں ہے، ” جب تم اللہ سے جنت مانگو تو جنت الفردوس کی طلب کرو۔ اس لئے کہ وہ جنت کا سب سے اعلیٰ اور بہترین طبقہ ہے اور اسی سے جنت کے دریا نکلتے ہیں اور اسی کے اوپر رحمن کا عرش ہے۔ (ابن کثیر بحوالہ صحیحین) ایک مرتبہ حضرت عائشہ (رض) نے سورۃ مومنون کی یہ دس آیات تلاوت کر کے فرمایا : ” یہ تھا نبیﷺکا خلق ۔ (شوکانی)