سورة المؤمنون - آیت 1
قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
ایمان دار کامیاب ہوگئے ۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف1۔ یہ پوری کی پوری سورت بالاتفاق مکی ہے۔ حضرت عبد اللہ (رض) بن سائب سے روایت ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مکہ میں فجر کی نماز میں یہ سورۃ شروع کی، جب موسیٰ ( علیہ السلام) و ہارون ( علیہ السلام)، یا عیسیٰ ( علیہ السلام) کے ذکر پر پہنچے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کھانسی آئی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رکوع فرمایا (نسائی مسلم) اس سورت کی پہلی دس آیتوں پر عمل کے بدلے جنت کی خوشخبری دی گئی ہے۔ (قرطبی)