سورة الحج - آیت 74

مَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اللہ کی جیسی قدر کرنی چاہئے تھی ، انہوں نے ویسی اس کی قدر نہ جانی ، بیشک اللہ زور آور زبردست ہے (ف ٢) ۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

1۔ اس لئے انہوں نے بتوں کو اس کا شریک قرار دے لیا حالانکہ جانتے ہیں کہ بت قطعی لاچار اور بے بس ہیں۔2۔ اس کے باوجود بتوں کو یا کسی اور کو اس کا ہمسر سمجھنا نری بیوقوفی نہیں تو اور کیا ہے؟