سورة الحج - آیت 71

وَيَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِهِ سُلْطَانًا وَمَا لَيْسَ لَهُم بِهِ عِلْمٌ ۗ وَمَا لِلظَّالِمِينَ مِن نَّصِيرٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور وہ اللہ کے سوا اس کو پوجتے ہیں ، جس کے لئے اللہ نے کوئی سند نازل نہیں کی اور جس کا انہیں علم نہیں ، اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں (ف ١) ۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

4۔ یعنی اپنی کسی کتاب میں یہ نہیں فرمایا کہ یہ ہمارے شریک ہیں تم ان کی پوجا کرسکتے ہو۔ 5۔ سوائے ادہام پرستی اور باپ دادا کی اندھی تقلید کے۔ اس کا رو قرآن میں متعدد مقامات پر کیا گیا ہے۔ دیکھئے مائدہ :104)