سورة الحج - آیت 69
اللَّهُ يَحْكُمُ بَيْنَكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِيمَا كُنتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اللہ قیامت کے دن تمہارے درمیان ان باتوں میں فیصلہ کرے گا ، جن میں تم اختلاف کرتے ہو ۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف1۔ وہاں عقل کے اندھوں کو بھی معلوم ہوجائے گا کہ حق بات کیا تھی اور باطل کیا؟ جو شخص باطل پر جھگڑا کرے، اس کو سنجیدگی سے یہی جواب دینا چاہئے۔ (شوکانی )