سورة الحج - آیت 65

أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ سَخَّرَ لَكُم مَّا فِي الْأَرْضِ وَالْفُلْكَ تَجْرِي فِي الْبَحْرِ بِأَمْرِهِ وَيُمْسِكُ السَّمَاءَ أَن تَقَعَ عَلَى الْأَرْضِ إِلَّا بِإِذْنِهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ بِالنَّاسِ لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

کیا تونے نہ دیکھا کہ جو کچھ زمین میں ہے خدا نے سب تمہاری تابع کردیا ہے ، اور کشتیاں بھی کہ اس کے حکم سے دریا میں چلتی ہیں ، اور وہ آسمان کو زمین پر گرنے سے تھامے ہوئے ہے (کہ) بغیر اس کے حکم کے (گر نہیں سکتا) بےشک اللہ لوگوں پر بڑا شفیق ، مہربان ہے ۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف10۔ یعنی اللہ تعالیٰ نے تم پر جو یہ احسانات فرمائے اور تمہاری زندگی کے لئے جو یہ اسباب فراہم کئے وہ اس وجہ سے نہیں ہیں کہ وہ تمہارا حاجت مند ہے بلکہ یہ سراسر اس کی شفقت و مہربانی کا کرشمہ ہے تمہارا اس پر کوئی زور نہ تھا کہ وہ چاہتا یا نہ چاہتا تم اس سے یہ اسباب حاصل کرلیتے۔ ف11۔ یعنی تمہیں زندگی بخشی۔