سورة الحج - آیت 60

ذَٰلِكَ وَمَنْ عَاقَبَ بِمِثْلِ مَا عُوقِبَ بِهِ ثُمَّ بُغِيَ عَلَيْهِ لَيَنصُرَنَّهُ اللَّهُ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَعَفُوٌّ غَفُورٌ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

یہ حکم ہے ، اور جس نے ایسا بدلہ دیا ، جیسا اس کے ساتھ کیا گیا تھا ، پھر اس پر زیادتی کی گئی تو اسے اللہ ضرور مدد دے گا ، بیشک اللہ معاف کرنے والا بخشنے والا ہے۔ (ف ١)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف8۔ یعنی مظلوم کے ظالم سے اپنا بدلہ لینے کے بعد، پھر ازسرنو ظالم اس پر زیادتی کرے تو اللہ تعالیٰ اس مظلوم کی ضرور مدد فرمائے گا کیونکہ مظلوم کی مدد کرنا اس کا قاعدہ ہے جیساکہ حضرت انس (رض) سے صحیح روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا (‌اتَّقُوا ‌دَعْوَةَ ‌الْمَظْلُومِ، ‌وَإِنْ ‌كَانَ ‌كَافِرًا ‌فَإِنَّهَالَيْسَ ‌بَينهمَا) کہ مظلوم کی بددعا سے ڈرو چاہے وہ کافر ہو اس لئے کہ اس کے ( اور اللہ کے) درمیان پردہ نہیں ہے۔ (الجامع الصغیر) مقصد یہ ہے کہ مسلمان مظلوم ہیں اس لئے اللہ تعالیٰ نے ان کی مدد کا وعدہ فرمایا ہے۔ (قرطبی) ف1۔ اس میں اس طرف اشارہ ہے کہ بندوں کو چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کے اخلاق اپنانے کی کوشش کریں اور اپنے ذاتی معاملات میں عفو ودرگزر کی عادت ڈالیں۔ اور متعدد آیات میں عفو کی ترغیب دی ہے اور اسے İإِنَّ ذَٰلِكَ ‌لَمِنۡ ‌عَزۡمِ ٱلۡأُمُورِĬفرمایا ہے۔ شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں : یعنی بدلہ واجبی لینے والے کو خدا عذاب نہیں کرتا اگرچہ بدلہ نہ لینا بہتر تھا۔ بدر کی لڑائی میں مسلمانوں نے بدلہ لیا، کافروں کی ایذا کا پھر ” احد“ و ” احزاب“ میں کافر زیادتی کرنے کو آئے، پھر اللہ نے پوری مدد کی۔“ (موضح)