سورة الحج - آیت 53

لِّيَجْعَلَ مَا يُلْقِي الشَّيْطَانُ فِتْنَةً لِّلَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ وَالْقَاسِيَةِ قُلُوبُهُمْ ۗ وَإِنَّ الظَّالِمِينَ لَفِي شِقَاقٍ بَعِيدٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور یہ اس لئے ہوتا ہے کہ خدا اس شیطان کے ملائے ہوئے سے ان کو جن کے دل میں انفاق کی ، بیماری ہے اور سخت دل لوگوں کو آزمائے ، اور بےشک ظالم مخالفت میں دور پڑے ہیں ۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

8۔ ان سے مراد وہ کافر ہیں جن کو اپنے کفر پر اصرار ہے اور ” فی قلوبھم مرض“ سے مراد اہل نفاق اور آزمائش اسی معنی میں ہے کہ آیا وہ شک و نفاق سے باز آتے ہیں یا اس میں مزید ترقی کرتے ہیں۔ 9۔ کہ شیطانی وساوس اور شبہات کو اللہ تعالیٰ کا فرمودہ خیال کرتے ہیں۔