سورة البقرة - آیت 18
صُمٌّ بُكْمٌ عُمْيٌ فَهُمْ لَا يَرْجِعُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
بہرے ہیں ، گونگے ہیں ، اندھے ہیں ، پس وہ نہیں پھریں گے ۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 :یعنی عقل و فکر کھو دیے ہیں زبان سے بھی بوجہ بز دلی کے اعتراف حق نہیں کرسکتے تو پھر راہ حق کی طرف سے کیسے رجوع ہو سکتے ہیں ؟