سورة الأنبياء - آیت 96

حَتَّىٰ إِذَا فُتِحَتْ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ وَهُم مِّن كُلِّ حَدَبٍ يَنسِلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

یہاں تک کہ جب یاجوج وماجوج کھولے جائیں ، اور وہ ہر بلندی سے (پھیلتے) دوڑتے آئیں (ف ٣) ۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 1۔ تاکہ انہیں توبہ یا امتحان کا ایک اور موقع دیا جائے۔ ذوالفقرنین کی روک اور یا جوج ماجوج کے قصے کے لئے دیکھئے (کہف رکوع 11) ف 2۔ یعنی ہر بلند مقام سے دندناتے ہوئے نکلیں گے۔