سورة الأنبياء - آیت 92
إِنَّ هَٰذِهِ أُمَّتُكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَأَنَا رَبُّكُمْ فَاعْبُدُونِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
یہ سب لوگ تمہارے دین کے ہیں اور سب کا ایک ہی دین ہے اور میں تمہارا رب ہوں سو میری بندگی کرو ۔ (ف ٢)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8۔ جس میں کسی نبی اور کسی شریعت کا اختلاف نہیں ہے سواسی کو اختیار کرنا اور اسی پر قائم رہنا تمہیں واجب ہے۔ مراد ہے مذہب توحید یعنی اسلام۔۔ یہاں ” أُمَّةٗ “ کے معنی دین یا مذہب کے ہیں جیسا کہ سورۃ زخرف (آیت 22) میں ہےİ إِنَّا وَجَدۡنَآ ءَابَآءَنَا عَلَىٰٓ أُمَّةٖ Ĭ کہ ہم نے اپنے آبا و اجداد کو ایک امت (یعنی دین) پر چلتے پایا۔ (قرطبی، شوکانی)