سورة الأنبياء - آیت 76

وَنُوحًا إِذْ نَادَىٰ مِن قَبْلُ فَاسْتَجَبْنَا لَهُ فَنَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيمِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور نوح کو یاد کر جب اس نے اس سے پہلے پکارا تو ہم نے اس کی دعا قبول کی ، پھر اسے اور اس کے اہل کو بڑی گھبراہٹ سے بچا لیا ،

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 1۔ حضرت نوح ( علیہ السلام) کا ذکر سورۃ نوح رکوع 2 میں تفصیل سے مذکور ہے۔ سورۃ قمر میں ہے : ” انی مغلوب فالتصر“ کہ (اے میرے رب) میں مغلوب ہوں، تو ہی ان سے بدلہ لے۔ (آیت :1) ف 2۔ بڑی مصیبت سے مراد کا فردل کی ایذارسانی ہے یا طوفان کی تباہ کاری۔