سورة الأنبياء - آیت 8
وَمَا جَعَلْنَاهُمْ جَسَدًا لَّا يَأْكُلُونَ الطَّعَامَ وَمَا كَانُوا خَالِدِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور ہم نے ان کے ایسے بدن بھی نہیں بنائے تھے کہ کھانا نہ کھائیں ، اور وہ ہمیشہ رہنے والے نہ تھے ۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 11 یعنی تمام پیغمبر طبعی تقاضوں میں دوسرے انسانوں کی طرح ہی تھے ان کے جسم ایسے نہیں تھے کہ ان کو کھانے پینے کی ضرورت نہ ہو اور پھر وہ عام آدمیوں کی طرح ایک عمر پا کر گزر گئے۔ اس میں ان لوگوں کی صاف تردید ہے جو انبیا کی موت کی نفی کرتے ہیں۔ (شوکانی)