سورة طه - آیت 93

أَلَّا تَتَّبِعَنِ ۖ أَفَعَصَيْتَ أَمْرِي

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

کہ تونے میری پیروی نہ کی کیا تونے میرے حکم کی نافرمانی کی ۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6 یا ” تو نے میرے طریقہ پر عمل کیوں نہ کیا“ اور وہ یہ کہ انہیں مارپیٹ کر درست کرتا اور شرک سے باز رکھتا۔ ف 7 حکم سے مراد وہ حکم ہے جو حضرت موسیٰ (علیہ السلام)کوہ طور پر جاتے وقت حضرت ہارون کو دے گئے تھے جس کا بیان سورۃ اعراف میں ہے کہİٱخۡلُفۡنِي فِي قَوۡمِي وَأَصۡلِحۡ وَلَا تَتَّبِعۡ سَبِيلَ ٱلۡمُفۡسِدِينَĬ یعنی میری قوم میں میرا جانشین رہنا ان کی اصلاح کرتے رہنا اور فسادیوں کے راستہ کی پیروی نہ کرنا۔ (آیت 142)