سورة مريم - آیت 97

فَإِنَّمَا يَسَّرْنَاهُ بِلِسَانِكَ لِتُبَشِّرَ بِهِ الْمُتَّقِينَ وَتُنذِرَ بِهِ قَوْمًا لُّدًّا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

سو ہم نے یہ قرآن تیری زبان میں آسان کردیا تاکہ تو اس سے متقیوں کو بشارت دے ، اور اس سے جھگڑالو لوگوں کو ڈرائے ۔(ف ٢)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 11 جو کسی طرح حق بات نہیں مانتے اور اس میں مین میخ نکالتے رہتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو قرآن میں سخت وعید سنائی گئی ہے۔