سورة مريم - آیت 69

ثُمَّ لَنَنزِعَنَّ مِن كُلِّ شِيعَةٍ أَيُّهُمْ أَشَدُّ عَلَى الرَّحْمَٰنِ عِتِيًّا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پھر ہم ہر فرقہ میں سے اسے جو رحمن پر سب سے زیادہ اکڑتا تھا کھینچ کر الگ کریں گے ۔ (ف ١) ۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 11 یعنی ہر باغی گروہ میں سے اس کے لیڈر اور پیشوا کو جس نے اسے کفر و شرک میں پھنسایا اور خدا کے مقابلے میں سرکشی کی راہ دکھائی، نکال کر الگ کھڑا کرینگے اور ایسے لوگوں کو سب سے پہلے جہنم میں جھونکیں گے۔ ان کے بعد ان کے متبعین کی باری آئے گی۔ یاد رہے کہ یہاں ” عتیا“ کا لفظ ” عتو“ کے مثل مصدر ہے۔ (شوکانی)