سورة مريم - آیت 53

وَوَهَبْنَا لَهُ مِن رَّحْمَتِنَا أَخَاهُ هَارُونَ نَبِيًّا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور ہم نے اپنی رحمت سے اسے اس کا بھائی ہارون نبی بخشا ۔(ف ١)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5 بھید کہنے سے مراد رازداری کی باتیں کرنا ہے اور دوسرے معنی یعنی ” بلند کر کے نزدیک بلایا ۔ اس لحاظ سے ہیں کہ تابعین کی ایک جماعت سے منقول ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ کو اتنا قریب کیا کہ انہوں نے لوح محفوظ پر قلم چلنے کی آواز سنی ۔کذا قال السدی (شوکانی ابن کثیر)