سورة مريم - آیت 50

وَوَهَبْنَا لَهُم مِّن رَّحْمَتِنَا وَجَعَلْنَا لَهُمْ لِسَانَ صِدْقٍ عَلِيًّا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور ان (تینوں) کو ہم نے اپنی رحمت سے (سب کچھ) دیا اور ہم نے ان کے سچا بول اونچا رکھا ۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 2 یعنی ان کا ذکر خیر ہمیشہ کے لئے لوگوں کی زبان پر جاری کردیا۔ چنانچہ یہودی، عیسائی اور مسلمان سب ان کی تعظیم کرتے ہیں اور نماز میں درود ابراہیمی بھی حضرت ابراہیم کی دعا کی مقبولیت کا ہی ثمرہ ہے۔ (شوکانی)